30 مارچ 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ نےایران کے بارے میں امریکی دعووں کواس کے کردار اور عمل کے منافی قرار دیا۔

ابنا: رضاکار فورس بسیج کے سربراہ محمد رضا نقدی نے کل رات ایران کے جنوبی علاقے شلمچھ میں کہا کہ ایک جانب تو امریکہ،ایران کے ساتھ دوستی کرنے کا دعوی کرتا ہے تو دوسری جانب ایران کے پر امن ایٹمی مسئلے کے موضوع پر بڑے پیمانے پرخلاف ورزیاں کر کے دوسرےمغربی ممالک کے ساتھ ملکر پابندیوں اور دباوڈالنے کی سیاست پر کاربند ہے اور اس میں روز بروزشدت پیدا کر رہا ہے۔رضاکار فورس بسیج کے سربراہ محمد رضا نقدی نے اسی طرح کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی ایام میں امریکہ نے اس اسلامی نظام کوخراب کرنے اور اسے شکست سے دوچار کرنے کی بھر پور کوشش کی جس میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا،اس لئے دنیا والوں کیلئے امریکہ کے اصل چہرے کوبے نقاب کرنا چاہیئے تاکہ دنیا والےامریکہ کی اصل ماہیت کو پہچان سکیں۔......./169